ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ایک اور بڑی تبدیلی متوقع

سچ ٹی وی  |  Apr 17, 2025

ایکس کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے ایک عہدیدار نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ بہت جلد تمام ڈی ایم کو ختم کر دیا جائے گا۔ اب اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں میسجنگ کی جگہ ایک مکمل چیٹنگ سسٹم کو لایا جا رہا ہے۔ اس چیٹ سسٹم کو ایکس چیٹ کا نام دیا جائے گا۔

ایکس کے سافٹ وئیر انجینئر زیک واریونیک نے پوسٹ پر ایک ریپلائی کا جواب دیتے بتایا کہ مکمل ڈی ایم بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ یہ پہلی بار نہیں جب ایکس چیٹ کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ 2025 کے شروع میں ایک ایکس اکاؤنٹ ایکس ڈیلی میں بھی ایکس چیٹ آئیکون کا اسکرین شاٹ پوسٹ کیا گیا تھا جو کہ پلیٹ فارم کے سائیڈ بار میں میسجز کی جگہ موجود تھا۔

فروری میں ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ چند ماہ میں وہ اپنے فون نمبر کو بند کرا دیں گے اور صرف ایکس کو ٹیکسٹ اور کالز کے لیے استعمال کریں گے۔ اسی طرح اپریل کے شروع میں ایک ایکس صارف نے اسکرین شاٹس پوسٹ کیے تھے جن میں ایکس چیٹ کے لیے ایک پن ویریفکیشن اسکرین کو دکھایا گیا تھا۔

16 اپریل کو ایک اور صارف نے اسکرین شاٹس اور ایکس چیٹ کے فیچر کی فہرست لیک کی تھی۔ ایکس چیٹ میں تمام چیٹس کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا، اسی طرح فائل ٹرانسفرز اور فائل ٹرانسفرز جیسے فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More