اگر آپ لوگوں سے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں تو اِن تین مشوروں پر عمل کریں

بی بی سی اردو  |  Apr 06, 2025

Getty Imagesاپنی گفتگو کے دوران، آپ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ تہذیب کی ایک بنیادی سطح کو برقرار رکھیں

گفتگو کی یہ سادہ تکنیک اپنانے سے آپ لوگوں کو کہیں زیادہ کھلے ذہن کا پا سکتے ہیں۔

فلسفی کارل پوپر کا دعویٰ ہے کہ ’علم کی ترقی کا انحصار مکمل طور پر اختلاف رائے پر ہے۔‘

انھوں نے یہ نتیجہ سائنس سے متعلق اخذ کیا تھا لیکن یہ الفاظ کسی بھی عالمی نظریے پر یکساں لاگو ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اختلاف ختم کر دیں اور کسی کی سوچ بدل دیں تو آپ کو اسے صحیح طریقے سے کرنا ہوگا۔

میں نے سماجی رابطے پر اپنی حالیہ کتاب میں دیکھا ہے کہ نئی نفسیاتی تحقیق متنازع مسائل کے بارے میں مزید تعمیری گفتگو کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

کچھ حکمت عملیوں نے تو مجھے حیران کر دیا۔ اگرچہ کچھ سوشل میڈیا صارفین ہمیں یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ’حقائق آپ کے جذبات کی پرواہ نہیں کرتے‘ لیکن مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اگر ہم مسائل کے بارے میں اپنے ذاتی تجربات شامل کرتے ہوئے بات کرتے ہیں تو یہ امکان بڑھ جاتا ہے کہ لوگ ہمارے دلائل سنیں۔

آپ کو متجسس رہنا ہوگا

فرینڈشپ کے ایک حالیہ مطالعے میں شدید اختلاف کا ایک اہم سبب واضح تھا۔ اس میں ہم نے ایک سوالنامہ شامل کیا تھا جو میں نے ماہر نفسیات ایان میکری کے ساتھ تیار کیا تھا اور گذشتہ سال جولائی اور اگست میں بی بی سی کے قارئین کو پیش کیا گیا تھا۔

سوالنامے کے ایک حصے میں شرکا سے کہا گیا کہ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ مباحثے کا تصور کریں جو ان سے کسی سیاسی یا سماجی مسائل کے بارے میں اختلاف رکھتا ہو۔ اس کے بعد تحقیق میں شریک ہر ایک سے ان کے ارادوں کے بارے میں پوچھا گیا کہ آیا ان کا مقصد دوسرے شخص کو قائل کرنا ہے، ان سے سیکھنا ہے، یا ان سے بحث کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ان سے دوسرے شخص کے ارادوں کے بارے میں ان کا تاثر بھی معلوم کیا گيا۔ مجموعی طور پر 1912 شرکا نے اس بات کا بڑھ چڑھ کر اندازہ لگایا کہ دوسرے لوگ انھیں اپنے نقطہ نظر سے کتنا قائل کرنا چاہتے ہیں اور یہ کہ وہ حجت کر رہے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں انھوں نے اس بات کا کم اندازہ لگایا کہ دوسرا شخصدرحقیقت مختلف رائے کو سمجھنے اور اس سے سیکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

Getty Imagesجب بھی ہم کسی تنازعے میں ہوں تو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دوسرا شخص ہماری سوچ سے کہیں زیادہ نیک نیتی پر مبنی بات چیت کے لیے راضی ہو سکتا ہے اور ہمیں ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

جب بھی ہم کسی تنازعے میں ہوں تو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ دوسرا شخص ہماری سوچ سے کہیں زیادہ نیک نیتی پر مبنی بات چیت کے لیے راضی ہو سکتا ہے اور ہمیں ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

ایسی صورت بھی ہو سکتی ہے کہ ہم سے بات کرنے والا شخص شاید یہ نہ سمجھے کہ ہم اس کی رائے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔ اس لیے ہمیں خود بھی زیادہ کھل کر اپنی دلچسپی ظاہر کرنی چاہیے۔

اگر ہم خلوص نیت سے سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کریں گے تو دوسرا شخص بھی اپنی سوچ کا زیادہ کھل کر اظہار کرے گا اور بات چیت زیادہ مثبت اور مفید ہو سکتی ہے۔

عام طور پر درست اور مناسب سوال کرنا آسان ہے۔ 2000 کی دہائی کے آخر میں سٹینفرڈ یونیورسٹی کے فرانسس چن اور ان کے ساتھیوں نے طلبا کو ایک آن لائن مباحثے میں شامل ہونے کی دعوت دی کہ آیا یونیورسٹی کو امتحانات کا نیا نظام متعارف کرانا چاہیے۔

جیسا کہ توقع کی جا سکتی تھی بہت سے طلبا اس خیال کے سخت مخالف تھے۔ اہم بات یہ تھی کہ انھوں نے سوچا کہ وہ اپنے ساتھیوں سے بحث کر رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ مباحثے میں شامل ہونے والے دراصل محققین تھے اور وہ ایک انتہائی سخت سکرپٹ کی پیروی کر رہے تھے۔ وہ یہ بھی جانچ رہے تھے کہ شرکا تجرباتی گروپ میں ہیں یا کنٹرول گروپ میں۔

وہ پانچ باتیں جو آپ کی دوستی خراب ہونے سے بچائیں گیسیر و سیاحت آپ کی جان بچا سکتی ہے’مسلسل تھکن کے احساس‘ سے چھٹکارا ممکن ہے!کیا آپ کے دوست آپ کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں؟

محققین نے طلبا سے اپنے خیالات کی وضاحت کرنے کو کہا۔ مثال کے طور پر وہ کسی طالب علم کی دلیل سن کر اس طرح جواب دیتے: ’مجھے آپ کی باتوں میں دلچسپی ہو رہی ہے۔ کیا آپ مجھے اس بارے میں مزید بتا سکتے ہیں کہ آپ نے ایسا کیسے سوچا؟‘

اس کے علاوہ دیگر آزمائش میں شرکا سے مزید معلومات یا ان کے عقائد کے بارے میں دریافت نہیں کیا گیا۔

سکرپٹ میں یہ ایک چھوٹی سی تبدیلی تھی لیکن ایک سوال کے اضافے نے شرکا کو زیادہ کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کی ترغیب دی اور مباحثے کا پورا لہجہ بدل دیا۔

وہ بات چیت جاری رکھنے اور دوسرے شخص کے دلائل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے زیادہ آمادہ نظر آئے۔

Getty Imagesاگر ہم لوگوں سے ان کے خیالات اور ان کے پیچھے وجوہات کے بارے میں سوال کریں تو وہ اپنی دفاعی سوچ ختم کر دیتے ہیں اور دوسروں کی رائے کو زیادہ کھلے دل سے سننے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

ہم شاید ایک تجربے کے نتائج پر فوراً یقین نہ کریں لیکن اسرائیل کی یونیورسٹی آف حیفا کے گائے اِتزچاکوف اور ان کے ساتھیوں نے سینکڑوں افراد پر کئی تجربات کیے اور وہ بھی اسی نتیجے پر پہنچے۔

اگر ہم لوگوں سے ان کے خیالات اور ان کے پیچھے وجوہات کے بارے میں سوال کریں تو وہ اپنی دفاعی سوچ ختم کر دیتے ہیں اور دوسروں کی رائے کو زیادہ کھلے دل سے سننے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

اس قسم کی بات چیت کے بعد شرکا کے بیانات سے اتفاق کرنے کا کافی امکان نظر آیا: جیسے کہ ’مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس بات چیت کے بعد اس کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے۔‘

اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ وہ جس مسئلے پر بات کر رہے تھے اس بارے میں مزید سوچنے پر مجبور ہوئے۔

اپنے ذاتی تجربات بتائیں

دوران گفتگو آپ کو اس مسئلے کے بارے میں اپنے ذاتی تجربے کو شیئر کرنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ درحقیقت، یہ آپ کی دلیل کو زیادہ مضبوط بنا سکتا ہے۔

یہ ایک حقیقت ہے لیکن اس حقیقت کو وسیع پیمانے پر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ جب یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا میں ایملی کوبن اور ان کے ساتھیوں نے 251 شرکا سے کہا کہ وہ ہم جنس شادی یا اسقاط حمل جیسے مسئلے پر اپنی رائے پیش کرنے کے بہترین طریقے بیان کریں تو 56 فیصد نے حقائق اور شواہد کی پیشکش کا انتخاب کیا، جبکہ صرف 21 فیصد نے ذاتی تجربے کے اظہار کا انتخاب کیا۔

ہم نے فرینڈشپ سٹڈی میں بھی یہی دیکھا۔ جب ہم نے لوگوں سے قائل کرنے کی سات حکمت عملیوں کی درجہ بندی کرنے کو کہا تو 'شائستگی' پہلے نمبر پر تھی، اس کے بعد ’منطق‘ اور ’دلائل' جبکہ ’ذاتی تجربہ‘ پانچویں نمبر پر تھا۔

Getty Images

لیکن کوبن کے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ قائل کرنے کا ایک طاقتور آلہ ہو سکتا ہے۔

ان کی ٹیم نے 177 شرکا سے کہا کہ وہ ٹیکس، کوئلے کی کان کنی یا گن کنٹرول جیسے موضوعات پر تین لوگوں کی رائے کے بارے میں پڑھیں، اس سے پہلے کہ وہ ہر شخص کے احترام اور اس شخص کی معقولیت کی درجہ بندی کریں۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کا ابتدائی موقف کیا ہے۔ شرکا نے کافی زیادہ درجہ بندی کی کہ اگر وہ جانتے تھے کہ اس شخص کے پاس اس مسئلے کا ذاتی تجربہ ہے۔

آن لائن مختصر تحریریں پڑھنا حقیقی زندگی کے مقابلوں سے بہت الگ لگتا ہے۔ لیکن کوبن نے یونیورسٹی کے قریب رہنے والے 153 مقامی لوگوں کے مزید جواب استعمال کرتے ہوئے بندوق پر قابو پانے کے بارے میں براہ راست مکالموں میں بھی اس اصول کو آزمایا ہے۔

ایک بار پھر کسی نے اپنے خیالات کو پیش کرنے کے لیے ذاتی تجربے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی گفتگو میں ساتھ موجود ساتھی سے زیادہ احترام کا رویہ رکھا اور ان کے خیالات کو زیادہ معقول سمجھا گیا۔

آپ 2018 کے وسط مدتی انتخابات کے حالیہ جائزے پر غور کریں۔ اس مطالعے میں 230 کینویس کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں سات امریکی مقامات کے 6،869 رائے دہندگان کے ساتھ مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان میں سے کچھ سے کہا گیا کہ وہ مکمل طور پر اعداد و شمار کے دلائل کا استعمال کرتے ہوئے اپنا مقدمہ پیش کریں۔ مثلاً عام خوف کہ امیگریشن سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ دوسروں کو حقائق پر مبنی ثبوت پیش کرنے کے علاوہ ذاتی کہانیوں کا تبادلہ کرنے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔

رائے دہندگان میں سے ہر ایک نے انتخابی مہم چلانے والوں سے ملنے سے پہلے اور بعد میں رائے شماری کی۔ محققین نے دیکھا کہ تجربات کے باہمی احترام کے تبادلے سے رائے تبدیل ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے بجائے اس بات چیت کے جو غیر شخصی حقائق اور اعداد و شمار پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

Getty Images

اگرچہ مجموعی طور پر اثرات بہت کم تھے اوراس کے نتیجے میں امیگریشن کے بارے میں خیالات میں پانچ فیصد پوائنٹ کی تبدیلی آئی۔مثال کے طور پر اسے سیاق و سباق میں لیا جانا چاہیے۔

اوسطاً، بات چیت مجموعی طور پر صرف 11 منٹ تک جاری رہی، پھر بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مضبوطی سے اپنے خیالات کو تبدیل کرنا شروع کر دیا۔

سنیں اور سمجھیں

اپنی گفتگو کے دوران، آپ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ تہذیب کی ایک بنیادی سطح کو برقرار رکھیں، نہ صرف اپنے ساتھی کے ساتھگفتگو کے دوران، بلکہ تب بھی جب آپ کسی اور کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو عوامی شخصیات سمیت بحث میں شامل ہوسکتا ہے.

یونیورسٹی آف ونی پگ کے جیریمی فریمر اور شکاگو کی الینوائے یونیورسٹی کی لنڈا اسکٹکا کی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بدتمیزی اپنانے سے اس شخص کا آپ سے دور ہونے کا زیادہ امکان ہو جاتا ہے جسے آپ اپنی رائے تبدیل کرنے کے بجائے قائل کرنا چاہتے ہیں اور یہ ان لوگوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے جو پہلے ہی آپ کے نقطہ نظر کے قریب آ رہے تھے۔

وہ اسے مونٹاگو اصول کے طور پر بیان کرتے ہیں، جس کا نام 18 ویں صدی میں لیڈی میری ورٹلے مونٹاگو کے نام پر رکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ’تہذیب کی کوئی قیمت نہیں ہے اور وہ سب کچھ خریدتی ہے۔‘

حقیقی تجسس کا مظاہرہ کر کے، اپنے ذاتی تجربات کو شئیر کر کے اور ایک شائشہ انداز رکھتے ہوئے، آپ دوسروں سے رابطہ قائم کرنے کی اپنی صلاحیت سے حیران ہوسکتے ہیں اور اس عمل سے آپ ایک دانشمندانہ عالمی نقطہ نظر حاصل کرسکتے ہیں۔

وہ پانچ باتیں جو آپ کی دوستی خراب ہونے سے بچائیں گیسیر و سیاحت آپ کی جان بچا سکتی ہےوہ امراض اور خطرات جو کم دورانیے کے لیے سونے سے جنم لے سکتے ہیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More