ٹیسلا کا اپنی مصنوعات سعودی عرب میں لانچ کرنے کا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Mar 30, 2025

ایلون مسک کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے سعودی عرب میں سیلز کا آغاز کردے گی۔

ٹیسلا ہمیشہ سے سعودی عرب کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں اپنی مصنوعات کی تجارت کرتے آیا ہے جبکہ سعودی عرب خلیجی خطے کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اعلیٰ کردار ادا کیا اور پھر نئی انتظامیہ کا حصہ بن گئے ہیں۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں بھی سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر سعودی عرب کا اپنا پہلا بیرون ملک دورہ کریں گے۔ جنوری میں مملکت سعودیہ سے امریکی معیشت میں 1 ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لیے کہا گیا تھا جس میں چار سالوں میں فوجی سازوسامان کی خریداری بھی شامل ہے۔

ریاض میں ٹیسلا کا اپنی مصنوعات کی لانچنگ کے حوالے سے 10 اپریل کو پروگرام شیڈول ہے جس میں کمپنی اپنی ای وی اور شمسی توانائی سے چلنے والی مصنوعات کو متعارف کرائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More