ایلون مسک نے ایکس فروخت کردی

سچ ٹی وی  |  Mar 29, 2025

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو اپنی ہی کمپنی ایکس اے آئی کو تینتیس ارب ڈالر میں فروخت کردیا۔

ڈیل کےبعد ایلون مسک کی نئی کمپنی ایکس اے آئی،اسی ارب ڈالر کی کمپنی بن گئی،سابق ٹویٹر کو ایلون مسک نے دو ہزار بائیس میں چوالیس ارب ڈالر میں خریدا تھا،دوسری جانب امریکی عدالت نے ایلون مسک کی دھوکہ دہی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

ٹویٹر کی خریداری سے پہلےسوشل میڈیا پر بیانات اورشیئرکی خریداری کو خفیہ رکھنے پر امریکی ارب پتی کےخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More