یوٹیوب میں ایک اور بڑی تبدیلی

سچ ٹی وی  |  Mar 27, 2025

یوٹیوب میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو بیشتر صارفین کو پسند آئے گی خصوصاً وہ افراد جو مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب شارٹس کے ویوز کاؤنٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ ان کی مختصر ویڈیوز کس حد تک بہتر کام کر رہی ہیں۔

اب یوٹیوب شارٹس میں کسی مختصر ویڈیو کو پلے یا ری پلے کرنے کے نمبر نظر آئیں گے۔

اس سے قبل شارٹس میں ویوز نمبروں کی بجائے یہ دکھایا جاتا تھا کہ کسی شارٹ ویڈیو کو کتنے وقت کے لیے دیکھا گیا۔

کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ صارفین کا مطالبہ تھا جن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ شارٹس ویڈیوز کو حقیقت میں کتنی بار دیکھا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین کو بہتر اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی ویڈیوز کی رسائی کتنی ہے اور اس کے مطابق وہ مواد تیار کرکے پوسٹ کرسکیں گے اور انہیں برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد یوٹیوب شارٹس میں ویڈیوز ویوز کا سسٹم ٹک ٹاک اور انسٹا گرام ریلز جیسا ہوگیا ہے جن میں ویڈیو کو دیکھے جانے یا ری پلے کے نمبروں کو دکھایا جاتا ہے۔

صارفین اب بھی شارٹس ویڈیوز دیکھے جانے کے دورانیے کو ایڈوانسڈ موڈ میں جا کر دیکھ سکیں گے اور اب اسے انگیجڈ ویوز کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین کی وہ آمدنی متاثر نہیں ہوگی جو ویڈیوز دیکھے جانے پر انہیں ملتی ہے یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی اہلیت پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

اس نئی تبدیلی کا اطلاق 31 مارچ سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More