غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا کیس۔۔ باپ اور بھائی کا عبرتناک انجام ! عدالت نے کیا تاریخی فصلہ سنا دیا؟

ہماری ویب  |  Mar 25, 2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو عدالت نے عبرتناک انجام تک پہنچانے کا فیصلہ سنادیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 22 سالہ ماریہ کے اندوہناک قتل میں ملوث والد اور بھائی کو سزائے موت دینے کے ساتھ ساتھ 10،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

مقتولہ کا دوسرا بھائی اور بھابھی بری

دل دہلا دینے والے اس کیس میں مقتولہ کے ایک اور بھائی، جس نے سفاکانہ قتل کی ویڈیو بنائی تھی، اور قتل کے وقت کمرے میں موجود بھابھی کو عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔

قتل کیسے ہوا؟ لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

یہ خونی واقعہ 17 اور 18 مارچ 2024 کی درمیانی شب پیش آیا تھا، جب 22 سالہ ماریہ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اس کے اپنے ہی بھائی جا لے لی۔ اس خوفناک لمحے کو دوسرے بھائی نے موبائل فون میں قید کر لیا، جبکہ بھابھی نے دعویٰ کیا کہ اسے اور اس کے کمسن بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ویڈیو لیک ہونے کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا

ماریہ کے سفاکانہ قتل کے بعد خاموشی سے اس کی تدفین کردی گئی، مگر جب لرزہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More