پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے نیوزی لینڈ کو 200 سے کم اسکور پر محدود رکھیں۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی طرح یہاں بھی باؤلنگ کنڈیشن ہوگی، انہوں نے کہا کہ اِن کنڈیشنز میں باؤلنگ پر انحصار کریں گے، ہمارے پاس حارث رؤف بہترین آپشن ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ، ون ڈے سیریز کل سے شروع ہو گی
عبوری ہیڈ کوچ نے ایک اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں ہماری ٹیم کافی بہتر ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پچز کافی مشکل تھیں۔
مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان ایشیائی کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کریں گے،نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ہمیں انہیں پورا موقع دینا ہوگا۔