اب چاند پر بھی انٹرنیٹ اور وائی فائی چلے گا!

سچ ٹی وی  |  Mar 07, 2025

دنیا کے ڈیجیٹل ہونے کے بعد اب زمین پر ہر جگہ انٹرنیٹ وائی فائی کا راج ہے تاہم بڑی خبر ہے کہ اب یہ سہولتیں چاند پر بھی دستیاب ہوں گی۔

تیز رفتار ترقی کرتی دنیا میں آج زندگی انٹرنیٹ اور وائی فائی کے بغیر نامکمل ہوگئی ہے۔ اگر کچھ وقت کے لیے یہ دستیاب نہ ہو تو دنیا کا نظام درہم برہم ہونے لگتا ہے۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ زمین کو وائی فائی اور انٹرنیٹ نے جکڑ لیا ہے۔

تاہم اب یہ جدید ٹیکنالوجی چاند پر بھی پہنچنے والی ہے یعنی چاند پر بھی اب انٹرنیٹ اور وائی وائی چلے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نجی کمپنی نے آئی ایم 2 نامی ایک مشن چاند پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے وہاں 4 جی سروس سراہم کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا مقصد چاند سمیت دیگر سیاروں پر انسانوں کے طویل المدت قیام کو ممکن بنانا ہے۔اگر چاند پر بھیجا جانے والا یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو یہ خلا میں پہلا 4 جی سسٹم ہوگا، جس سے چاند کی سطح پر رہتے ہوئے بھی رابطوں، تیز ترین انٹرنیٹ اور دیگر کاموں میں مدد مل سکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More