یورپی ممالک کے لیے نائیکوپ کی فیس کتنی ہے؟

ہماری ویب  |  Mar 07, 2025

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے اسمارٹ نائیکوپ ایک بڑی سہولت ہے، جو انہیں پاکستانی شہریت کے متعدد فوائد فراہم کرتا ہے۔

نائیکوپ ہولڈر کے لئے شاندار فوائد

اس کارڈ کے ذریعے نائیکوپ ہولڈرز بغیر ویزا کے پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں، انہیں پاکستانی شہری تسلیم کیا جاتا ہے، وہ پاکستان میں جائیداد خرید و فروخت کر سکتے ہیں، بینک اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے کے اہل بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، نائیکوپ رکھنے والے افراد کو پاکستان میں رہتے ہوئے ووٹ ڈالنے کا حق بھی حاصل ہوتا ہے۔

یورپی ممالک کے لیے نائیکوپ کی فیس اور زمرہ بندی

اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کے لیے پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا لازمی ہے۔ نادرا نے دنیا کے ممالک کو دو زونز میں تقسیم کیا ہے، جن میں یورپی ممالک زون اے میں شامل ہیں۔ دسمبر 2024 تک پاکستان میں نائیکوپ کی فیس نارمل پروسیسنگ کے لیے 11,340 روپے، ارجنٹ پروسیسنگ کے لیے 16,589 روپے، اور ایگزیکٹو پروسیسنگ کے لیے 21,820 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ بین الاقوامی درخواستوں کے لیے آن لائن فیس نارمل 39 ڈالر، ارجنٹ 57 ڈالر، اور ایگزیکٹو 75 ڈالر مقرر ہے۔

کن یورپی ممالک میں نائیکوپ دستیاب ہے؟

یورپی ممالک میں یہ سہولت آسٹریا، بیلجیم، بلغاریہ، کروشیا، چیکیا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لٹویا، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سلووینیا، اسپین اور دیگر ممالک میں دستیاب ہے۔ اگر آپ بھی بیرون ملک رہتے ہیں اور پاکستان سے جُڑے رہنا چاہتے ہیں، تو نادرا کی ویب سائٹ پر جا کر نائیکوپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More