پاکستان میں عیدالفطر 2025 کے موقع پر 29 مارچ سے 6 اپریل تک نو دن کی طویل چھٹیوں کی امید کی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق عید 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، کیونکہ 30 مارچ کی شام چاند 26 گھنٹے سے زائد عمر کا ہوگا اور اسے دیکھنا ممکن ہوگا۔
حکومت کی جانب سے 29 مارچ سے 2 اپریل تک پانچ دن کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان متوقع ہے، لیکن اگر 3 اور 4 اپریل (جمعرات، جمعہ) کی بھی چھٹی دی گئی، تو کل 9 دن کا بریک مل سکتا ہے۔
حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ عوام بے چینی سے اس خوشخبری کا انتظار کر رہے ہیں!