بہتر مستقبل کی تشکیل اور نئے صنعتی معیارات قائم کرنے پر مونڈیز کو سراہا گیا
کراچی، پاکستان، 6 مارچ، 2025: مونڈیلیز پاکستان نے 14 ویں سالانہ سی ایس آر سمٹ میں تین ایوارڈز جیت لیے ہیں۔ مونڈیلیز کو یہ اعزازات کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) میں شاندار اقدامات پر دیے گئے۔ نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کے 17 ویں سی ایس آر ایوارڈز میں بھی جامع، پائیدار اور سماجی طور پر ذمہ دار مستقبل کی تشکیل میں قائدنہ کردار ادا کرنے پر مونڈیلیز کو سراہا گیا۔
یہ ایوارڈز کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے موثر اقدامات کے لیے مونڈیلیز کے لگن کا ثبوت ہیں، جس نے خواتین کو بااختیار بنانا، پائیداری اور سماجی ذمہ داری کو اپنے کاروبار کا بنیادی حصہ بنایا ہے۔
مونڈیلیز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیع واحد نے کہا کہ کاروباری اداروں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ان کی ذمہ داری کاروباری ترقی تک محدود نہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا کو ماحولیاتی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے، سی ایس آر کا مقصد حقیقی اور دیرپا تبدیلی لے کر آنا ہے۔ یہ ایوارڈز مقصد پر مبنی کاروباری طاقت اور اس مثبت تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں جو پائیداری، شمولیت اور سماجی ذمہ داری کو ترجیح دینے سے آتی ہے۔
مونڈلیز پاکستان نے تمام صنعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں، پائیداری میں سرمایہ کاری کریں، کمیونٹیز کو بااختیار بنائیں اور بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات کریں۔ جب کاروبار کسی مقصد کے ساتھ کیا جائے تو نہ صرف کامیابی حاصل ہوتی ہے بلکہ زندگیوں میں بھی تبدیلی آتی ہے۔