پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بڑے نام ڈراپ: ’پی سی بی کے غلط فیصلوں کا بوجھ اب نئے کھلاڑی اٹھائیں گے‘

بی بی سی اردو  |  Mar 04, 2025

Getty Images

پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں میدان پر تو دکھائی نہیں دے رہی لیکن ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باوجود غیر معمولی خبریں اب بھی پاکستانی ٹیم کے بارے میں ہی سامنے آ رہی ہیں۔

ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے بارے میں چہ مگوئیاں گذشتہ دنوں سے چل رہی تھیں اور آج لاہور میں عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید جب پریس کانفرنس کے لیے آئے تو اپنے ساتھ نئے نویلے کپتان کو بھی لائے۔

گذشتہ روز سے مقامی میڈیا پر شاداب خان کو ممکنہ طور پر کپتان بنائے جانے کے فیصلے کے بارے میں خبریں چل رہی تھیں لیکن آج عاقب جاوید کے ہمراہ بلے باز اور پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سلمان علی آغا تھے۔

لگ بھگ ایک سال کے عرصے میں یہ پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان ہیں جنھوں نے اب تک پاکستان کے لیے صرف چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔

صرف یہی نہیں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سابق کپتان بابر اعظم اور پاکستان کے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے محمد رضوان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

بابر اور رضوان دونوں ہی گذشتہ چار برسوں سے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا خاصا رہے ہیں تاہم دونوں پر ہی ان کے سٹرائیک ریٹ کم ہونے پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

پاکستان کے جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ پر نظر دوڑائی جائے تو اس میں سے بابر اور رضوان کے علاوہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فاسٹ بولر محمد علی کو شامل کیا گیا۔

Getty Images

محمد حسنین کو نیوزی لینڈ جانے والے ون ڈے سکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے، حسنین پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی سکواڈ کا بھی حصہ تھے تاہم انھیں چیمپیئنز ٹرافی دونوں میں ہی کسی میچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ان کے علاوہ صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران زخمی ہوئے تھے تاحال پوری طرح فٹ نہیں ہوئے ہیں۔

اوپنرز کی بات کی جائے تو پاکستان نے نوجوان حسن نواز کو موقع دیا ہے اور عمیر بن یوسف بھی ایک اوپنر ہیں۔

کیپر رضوان کی جگہ محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نوجوان جارحانہ بلے باز عبدالصمد بھی اس 16 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

Getty Images

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 16 مارچ کو کھیلے گا۔

اس دورے پر پاکستان نے تین ون ڈے میچ بھی کھیلنے ہیں اور اس ٹیم میں سب سے نمایاں تبدیلی شاہین آفریدی کی ہے جن کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر عاکف جاوید کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ محمد حسنین اور عثمان خان کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عبداللہ شفیق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آلراؤنڈر محمد وسیم جونیئر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم اور محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سعود شکیل کو نیوزی لینڈ جانے والے ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی 2017: وہ میٹنگ جس نے پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا رخ موڑ دیایہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے یا کوئی فرنچائز کمپنی؟’میڈیا پر جنگ، میدان میں ٹھنڈ‘: ماضی میں سنسنی سے بھرپور پاکستان انڈیا کا میچ جو اب ٹکر کا مقابلہ نہیں رہاسکواڈز میں کون کون ہیں؟

پاکستان کا 16 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، عثمان خان، عرفان نیازی، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔

پاکستان کا 15 رکنی ون ڈے سکواڈ

محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

’محمد رضوان کو ون ڈے کی بری پرفارمنس پر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا‘

کرکٹ تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'سلمان علی آغا ایک بہترین کرکٹر ہیں لیکن ان کا سٹائل ٹی 20 کے لیے موزوں نہیں ہے۔ وہ زمبابوے میں کھیلتے ہوئے بھی خاطر خواہ کاکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے، اب انھیں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی دی گئی تو وہ دوبارہ ٹیم کا بیلنس کو خراب کر دیں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'سلمان آغا کو ٹیسٹ کی کارکردگی پر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی دے دی گئی اور محمد رضوان کو ون ڈے کی بری پرفارمنس پر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔۔۔'

عبداللہ ظفر نامی صارف نے لکھا کہ 'کوئی مینجمنٹ، کوئی پلان اور کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے پی سی بی کی۔ آخر میں سب کھلاڑیوں کو الزام دیں گے۔'

کاشف فرید نامی صارف نے لکھا کہ 'سلمان آغا کو کپتانی دے کر پی سی بی کا پیغام یہی ہے کہ اب نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔'

حسن نامی صارف نے لکھا کہ 'عاقب جاوید کہہ رہے ہیں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی میں جدید کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے لیکن ہمارے کپتان سلمان آغا کا سٹرائیک ریٹ 79 کا ہے۔'

ملک معاذ نامی صارف نے لکھا کہ 'آغا سلمان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن پی سی بی کے غلط فیصلوں کے باعث اب ان کے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔'

ایک صارف حیا نے لکھا کہ 'بابر کے بغیر ہم ایک ایسی سیریز کھیلنے جا رہے ہیں جہاں بابر پچھلی مرتبہ ٹاپ سکورر تھے۔'

ایک صارف نے لکھا کہ 'متعدد کھلاڑی جنھیں پاکستان ٹیم سے بری کارکردگی کے باعث ڈراپ کیا گیا انھیں اب دوبارہ شامل کیا جا رہا ہے، یہ صرف پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے۔'

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بارش کی نذر ہونے والے میچز: شائقینِ کرکٹ ٹکٹوں کی رقم واپس کیسے لیں؟’میڈیا پر جنگ، میدان میں ٹھنڈ‘: ماضی میں سنسنی سے بھرپور پاکستان انڈیا کا میچ جو اب ٹکر کا مقابلہ نہیں رہاپاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے روز ایونٹ سے باہر: ’اب اگر مگر سے بات بہت آگے بڑھ گئی ہے، بس اب آرام سے گھر بیٹھیں‘ابرار احمد کے ایکشن پر ٹرولنگ اور دہلی پولیس کا طنز: ’پڑوسی ملک سے ابھی کچھ عجیب سی آواز سُننے میں آئی ہے‘ابرار احمد کے ایکشن پر ٹرولنگ اور دہلی پولیس کا طنز: ’پڑوسی ملک سے ابھی کچھ عجیب سی آواز سُننے میں آئی ہے‘یہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہے یا کوئی فرنچائز کمپنی؟چیمپیئنز ٹرافی 2017: وہ میٹنگ جس نے پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا رخ موڑ دیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More