اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 11 ارب 16 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 20 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 69 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
رواں سال نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا شروع ہو جائے گا،گورنر اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔