بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں، حارث روف

ہم نیوز  |  Feb 21, 2025

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں ہے، بہترین پرفارم کی کوشش کرینگے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے، بھارت کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں 2 میچ میں شکست دے چکے ہیں، اس بار بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے اور دبئی کی کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ گزرگیا اب بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، جو غلطیاں کی تھیں وہ نہ دہرائیں تاکہ ٹورنامنٹ میں آگے جائیں اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا،حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز سے باہر

ان کا کہنا تھا کہ میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ سے میچ میں 10 اوورز مکمل کیے، انجری تو کسی بھی لمحے ہوسکتی ہے، کوئی چلتے ہوئے گر کر بھی زخمی ہوسکتا ہے، کچھ چیزیں انسان کی اختیار میں نہیں ہوتیں اس لیے ان کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔

حارث رؤف نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کے ٹیم میں نہ ہونے سے ٹیم کمبینیشن خراب ہوگیا ہے، البتہ کچھ اچھے پلیئرز ہیں جو بہتر پرفارم کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More