انڈیا کا چیمپیئنز ٹرافی کا فاتحانہ آغاز: ’مشکل پچ پر ہدف کا تعاقب کرنا پاکستان کو انڈیا سے سیکھنا چاہیے‘

بی بی سی اردو  |  Feb 20, 2025

Getty Images

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن چند اوورز بعد ہی یہ بنگلہ دیش کو اس فیصلے پر پچھتاوا ہونے لگا۔

صرف 35 رنز کے سکور پر بنگلہ دیش کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور کریز پر جاکر علی اور توحید ہردوئے موجود تھے۔

ان دونوں نے 154 رنز کی شراکت قائم کر کے بنگلہ دیش کو ایک اہم موقع پر سہارا دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بولرز کے پاس دفاع کے لیے ایک اچھا ٹوٹل موجود ہو۔

جاکر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن توحید ہردوئے نے سنچری سکور کی اور وہ آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش نے انڈیا کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا تاہم انڈیا نے یہ ہدف شبمن گل کی سنچری کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ایک موقعے پر بنگلہ دیش کے سپنرز کی اچھی بولنگ کے باعث انڈین بیٹنگ مشکل میں تھی اور پاور پلے کے بعد سے باؤنڈری لگانا ان کے لیے انتہائی دشوار ہو چکا تھا تاہم شبمن گل اور کے ایل راہل کی ذمہ دارانہ شراکت نے انڈیا کو پار لگا دیا۔

بنگلہ دیش کے اوپنر سومیا سرکار اور مہدی حسن کو محمد شامی جبکہ کپتان نجم الحسن شنتو کو ہرشت رانا نے پویلین لوٹایا جبکہ تنزید حسن اور مشفق الرحیم کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔

انڈیا کی جانب سے انجری کے بعد واپس آنے والے محمد شامی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے تین اور اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ادھر انڈیا کی جانب سے شبمن گل کے سنچری جبکہ روہت شرما نے 41 اور کے ایل راہل نے 34 رنز سکور کیے اور انڈیا کو جیت سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Getty Images

انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کا فاتحانہ آغاز کیا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں انھیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ انڈیا اب اپنا اگلا میچ میزبان پاکستان کے خلاف دبئی کھیلے گا۔

ایک صارف رشبھ دتا نے لکھا کہ ایک مشکل پچ پر اس ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں تھا لیکن شمن گل اور کے ایل راہل نے عمدہ شراکت قائم کی، اب تمام نظریں پاکستان اور انڈیا کے میچ پر ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’آج انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کا فاتحانہ آغاز کیا اور روہت اور وراٹ دونوں ہی اچھی فارم میں نظر آ رہے تھے۔‘

امبیکا نامی صارف نے لکھا کہ ’دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کو اس ہدف کے تعاقب میں مشکلات ڈالنے پر بنگلہ دیش کے بولرز کو سلام لیکن ان کی بیٹنگ اس سے بہت بہتر کر سکتی تھی۔‘

صارفین کی جانب سے شبمن گل کی سنچری کی تعریف کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ آج شبمن گل نے میچ فنش کر کے اس بات کو یقینی بنایا کہ اب ان کا نام ایک مختلف لیگ کے کھلاڑیوں میں لکھا جائے گا۔

دانیال نامی صارف نے لکھا کہ ’مشکل پچ پر ہدف کا تعاقب کرنا پاکستان کو انڈیا سے سیکھنا چاہیے۔‘

فخر زمان انجری کے بعد ٹیم سے باہر: ’انڈیا خوش ہوگا کیونکہ اسے اب بھی چیمپیئنز ٹرافی 2017 فائنل کی اننگز یاد ہے‘’ساڑھے چار بولرز کا جگاڑ اور ڈیتھ اوورز کی مار‘پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست: ’جلدی جلدی سٹیڈیمز بنانے کے چکر میں ٹیم بنانا بھول گئے‘چیمپیئنز ٹرافی: افتتاحی میچ آج کراچی میں، سٹیڈیمز کی تیاری سمیت وہ سوال جن کے جواب آپ جاننا چاہتے ہیں!چیمپیئنز ٹرافی: ’پاکستان پیسہ نہ سہی، اُمید تو کمائے گا‘چیمپیئنز ٹرافی کا ’کرٹن ریزر‘: لاہور کے شاہی قلعے میں خصوصی تقریب کے دوران کیا کیا ہوا؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More