چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش کا انڈیا کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف

اردو نیوز  |  Feb 20, 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے انڈیا کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹاس جیت کر دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئی نے شاندار سینچری سکور کی۔ ذاکر علی نے 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

35 رنز پر پانچ وکٹ گرنے کے بعد ذاکر علی اور توحید ہردوئی نے بنگلہ دیش کو مکمل تباہی سے بچایا اور چھٹی وکٹ کے لیے 154 رنز کی شراکت قائم کی۔

انڈین کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ’آئی سی سی ایونٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے، ایک میچ ہارو تو دباؤ آجاتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ٹیم متوازن ہے، کوشش ہے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتیں۔‘

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی، جن میں میزبان دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، انڈین، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

تمام آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

تمام آٹھ ٹیموں کے دو گروپس میں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیونتنزید حسن، سومیہ سرکار، نجم الحسین شانتو(کپتان)، توحید ہری دوئے، مشفیق الرحمان، مہدی حسن مرزا، ذاکر علی، رشد حسین، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

انڈیا کی پلیئنگ الیونروہت شرما، شمبھن گل، ورات کولی، شریاس لائر، اکشر پٹیل، کے ایل راؤل، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، ہرشت رانا، محمد سمیع اور کلدیپ یادیو انڈین پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More