سائنس دانوں نے مسنوعی ’سپر ڈائمنڈ‘ تیار کر لیا

سچ ٹی وی  |  Feb 18, 2025

چینی سائنس دانوں نے ایک مسنوعی ’سپر ڈائمنڈ‘ بنایا ہے جو اصلی ہیروں سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔

قدرتی ہیروں میں عموماً ایک مکعب فریم (ہیرے کے کاربن ایٹمز کی ترتیب) ہوتا ہے لیکن شش پہلو کرسٹل کا سانچہ ایک مضبوط مٹیریل کی فراہمی کے لیے جانا جاتا ہے۔

تاہم، محققین کا کہنا ہے کہ ایسے شش پہلو ہیرے (ہیگزاگونل ڈائمنڈ: ایچ ڈی) جن کو لونس ڈیلیٹ بھی کہا جاتا ہے، کی ایپلیکیشن کم شفافیت اور انتہائی چھوٹے سائز کی وجہ سے ابھی تک بڑی حد تک نامعلوم تھی۔

اس سے قبل سب سے سخت ہیرے ان جگہوں پر پائے گئے تھے جہاں سیارچے یا شہابِ ثاقب آکر گرے تھے۔

مثال کے طور پر لونس ڈیلیٹ سب سے پہلے 1967 میں ایریزونا میں کینین ڈائبلو میٹرائیٹ میں دریافت ہوا تھا۔

حال ہی میں جرنل نیچر مٹیریلز میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق میں انتہائی کمپریسڈ گریفائٹ کو تپا کر ’ویل-کرسٹلائزڈ، نیئرلی پیور ایچ ڈی‘ کے بننے کے عمل کے متعلق بتایا گیا ہے۔

چین کی جِیلِن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین جنہوں نے لائیو بِنگ بِنگ اور یاؤ مِنگوانگ کی سربراہی میں یہ تحقیق کی، نے مطالعے میں بتایا کہ ایچ ڈی کو ’پوسٹ گریفائٹ فیز‘ کے ذریعے بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More