ٹک ٹاک صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈنگ کا نیا طریقہ کار متعارف

سچ ٹی وی  |  Feb 12, 2025

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے امریکی اینڈرائیڈ صارفین کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے سے روکنے کی تمام کوششوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈنگ کا نیا طریقہ کار متعارف کردیا۔

امریکا کی جانب سے چینی ایپلی کیشن پر امریکیوں کا نجی ڈیٹا جمع کرنے یا پروپیگنڈا کرنے کے خوف کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جنوری میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کی تردید ٹک ٹاک کی جانب سے کردی گئی تھی۔

البتہ، 20 جنوری کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے بعد ملکی سطح پر عائد پابندی کو مؤخر کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود یہ ایپ ایپل اور گوگل ایپ اسٹورز پر دستیاب نہیں۔

ٹِک ٹاک (جس کے امریکا میں تقریباً 17 کروڑ صارفین ہیں) نے اب اینڈرائیڈ صارفین کو گوگل پلے پر جائے بغیر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دے دی ہے۔

سائڈ لوڈنگ نامی عمل کے ذریعے امریکا کے مقامی صارفین ٹِک ٹاک کی ویب سائٹ سے ایپ کو انسٹال کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ایپل اپنی ڈیوائسز آئی فون یا آئی پیڈز پر سائڈ لوڈنگ کے ذریعے ایپ انسٹال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ تاہم، ان ڈیوائسز پر ویب براؤزر کے ذریعے یہ ایپ دستیاب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More