گوگل میسجز سے واٹس ایپ پر ویڈیو کال کیسے کرسکیں گے؟

سچ ٹی وی  |  Feb 11, 2025

گوگل میسجز کی جانب سے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے گوگل میسجز کو استعمال کرنے والے صارفین اس ایپ سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کرسکیں گے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گوگل میسجز کے اے پی کے کوڈ سے عندیہ ملا ہے کہ اس نئے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر گوگل میسجز پر آپ کسی دوست یا فرد سے چیٹ کر رہے ہیں اور آپ دونوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بھی ہیں تو اوپر دائیں جانب موجود مینیو میں ایک نیا آپشن جلد نظر آئے گا۔

یہ آپشن ویڈیو آئیکون پر مشتمل ہوگا اور جب آپ اس پر کلک کریں گے تو وہ آپ سے واٹس ایپ ویڈیو کال کے بارے میں پوچھے گا۔

جب آپ واٹس ایپ کال کے آپشن پر کلک کریں گے تو ویڈیو کال کا آغاز ہو جائے گا۔

آپ کو اس کے لیے گوگل میسجز سے باہر نکلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدا میں یہ آپشن ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ گروپ چیٹس یا جب آپ کسی ایسے فرد سے چیٹ کریں گے، جس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ نہیں ہوگا تو ویڈیو کال کا آپشن آپ کو گوگل میٹ پر لے جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ گوگل میسجز میں واٹس ایپ ویڈیو کال کو کس میکنزم کے ذریعے ممکن بنایا جائے گا۔

اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ اس فیچر کو باضابطہ طور پر سب صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے، ہوسکتا ہے کہ اس میں چند ہفتے یا مہینے لگ جائیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More