پاکستان مینز کرکٹ ٹیم میں پہلی بار خاتون منیجر تعینات۔۔ جانیں حنا منور کون ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر کے طور پر تعینات کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے پہلے ایک تاریخی فیصلہ کیا اور ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سیکیورٹی افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی آپریشنز منیجر مقرر کر دیا۔

حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر کے فرائض انجام دیں گی۔ اس کے علاوہ، وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران بھی ٹیم کی نگرانی کریں گی۔

حنا منور کون ہیں؟

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور نے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم فل کیا اور پھر سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔ حنا منور سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مختلف اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔

حنا منور شادی شدہ ہیں اور ایک ماں ہونے کے ناطے اپنے خاندان کی ذمہ داریاں اور فرائض بخوبی نبھا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More