کراچی، – 03 فروری 2025– پاکستان کے معروف FMCG برانڈ، ٹپال ٹی نے SAP کے جدید کلاؤڈ سلوشنز کو نافذ کرکے ایک مکمل ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے، اس تبدیلی کا مقصد آپریشنل ایکسیلنس، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور مستقبل کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ٹپال ٹی، جو ہمیشہ جدید صنعتی معیارات کو اپنانے کے لیے پرعزم رہاہے، نے SAP کے ساتھ شراکت داری کے تحت اپنے تمام کاروباری انفراسٹرکچر کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ پاکستان کے FMCG سیکٹر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
اس ٹرانسفارمیشن میں SAP کے S/4 HANA کلاؤڈ سسٹم "RISE with SAP" کے علاوہ مختلف ماڈیولز شامل ہیں، جن میں SuccessFactors برائے ہیومن ریسورس مینجمنٹ، Ariba برائے سورسنگ، RFID انٹیگریشن کے ساتھ Extended Warehouse Management (EWM) ، اور SAP Analytics Cloud (SAC) برائے ریئل ٹائم بزنس ان سائٹس شامل ہیں۔ یہ کثیر سالہ روڈ میپ ٹپال کے اسٹریٹجک مقاصد کے مطابق ہے، جس میں ڈیجیٹل ترقی بڑھانے، فیصلہ سازی کو بہتر بنانے، اور تمام محکموں میں کاروباری عمل کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ اقدام ٹپال کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے وژن '26 "Reliable, Sustainable, Scalable IT" کے عین مطابق ہے۔
ایس اے پی کے پاکستان، عراق، بحرین اور افغانستان کے منیجنگ ڈائریکٹر، ثاقب احمد نے اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹپال کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے پرعزم رویہ ان کی آپریشنل ایکسیلنس اور آگے بڑھنے کی سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ RISE with SAP کے ساتھ، ٹپال کلاؤڈ انوویشن کو اپنانے کے حوالے سے صنعت کے لیے ایک مثال قائم کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سفر میں ٹپال کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں، جس سے انہیں مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہمہ وقت تیار رہنے اور مسابقتی میدان میں برتری برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
ڈیجیٹل روڈمیپ کے بنیادی مراحل، ٹیپال کی منصوبہ بند ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کا ایک اہم حصہ تشکیل دیتے ہیں۔ اس روڈ میپ کے تحت، ٹپال آئندہ برسوں میں SAP کا Integrated Business Planning (IBP) ماڈیول نافذ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے، جس کا مقصد پیش گوئی پر مبنی تجزیات، مصنوعی ذہانت (AI)، اور آپریشنل پلاننگ کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ فیصلہ سازی اور پیش گوئی کی درستگی میں اضافہ ہو۔انھوں نے کہ اکہ AI کی مدد سے، ٹپال اپنے ڈیٹا کے تجزیے کی صلاحیتوں کو بڑھا سکتا ہے، معمول کے کاموں کو خودکار بنا سکتا ہے، اور مارکیٹ کے رجحانات اور صارفین کے رویے کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کر سکتا ہے، جس سے مزید مؤثر اور اسٹریٹجک کاروباری فیصلے کرنا ممکن ہو سکے گا۔
ٹپال ٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، محمد عامر جمیل کا کہنا تھا کہ کہااس جاری ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےسفر کے ذریعے، ٹپال جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے اور تیزی سے ترقی پذیر صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو سکے گا۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم جدید SAP سلوشنز کو اپنانے میں سب سے آگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ شاندار کامیابی ہماری اختراعی ثقافت اور ہمارے ان ملازمین کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہیں تھی، جو تیز رفتار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو اپنانے کیلئے پر جوش رہے اور لچکدار رویہ اپنایا۔ ہماری ٹیم کی ترقی اور جدت کو اپنانے کی خواہش اس تبدیلی کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم رہی ہے۔محمد عامر جمیل نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ڈیٹا آج کے دور میں ایندھن کا کردار ادا کرتا ہے، اور ہماری ڈیجیٹل ٹولز میں سرمایہ کاری، بشمول AI پر مبنی سسٹمز، ٹپال کی ترقی اور آپریشنل ایکسیلنس کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ٹپال اور SAP کا دس سالہ ساتھ 2012 میں SAP کے آن پریمسس ERP سسٹم کے نفاذ سے شروع ہوا۔ آج، ٹپال ایک مکمل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پلان مکمل کرنے کے قریب ہے، جو تمام اہم کاروباری عوامل کا احاطہ کرتا ہے۔ تجزیاتی اور کاروباری ذہانت کے ٹولز کو بروئے کار لاتے ہوئے، ٹیپال کو ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے کا اختیار مل رہا ہے، جبکہ AI پر مبنی سسٹمز ملازمین کے ذاتی تجربات کو مزید وسعت فراہم کر یں گے۔