پاکستان نے صحت کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان طبی ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کردارادا کر رہا ہے،منصوبہ معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرےگا۔
دیواروں اور گاڑیوں پر لگنے والے سستے سولر پینلز تیار
منصوبہ پاکستان کو طبی آلات کا مرکز بنانے کی جانب اہم قدم ہے،آئی سی یو وینٹی لیٹر نظام صحت کی استعداد میں اضافہ کرے گا،ٹیکنالوجی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور جان بچانے میں معاون ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال تقریباً 2 ارب ڈالر کے طبی آلات درآمد کیے جاتے ہیں اور وباء کے دوران ان کی قلت نے مقامی سطح پر اس صنعت کو فروغ دینے کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا۔
کرپشن کے الزامات پر کسی وزیر کو نہیں ہٹایا جا رہا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ تحقیق، ترقی اور جدید طبی انفراسٹرکچر میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان عالمی طبی ٹیکنالوجی کی قیادت کے لیے تیار ہو رہا ہے اور اس طرح کے منصوبے اس سفر میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔