ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون سے اپنے دفاتر ختم کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Feb 04, 2025

ٹرمپ انتظامیہ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں موجود اپنے دفاتر سے ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت نیشنل پبلک ریڈیو، کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی 14 فروری تک پینٹاگون کی عمارت کو خالی کرنا ہو گا۔

ایلون مسک نے 55ملین فالوورز پر مشتمل نیویارک ٹائمز کا گولڈ ٹک ہٹا دیا

ٹرمپ انتظامیہ نے میمو کے ذریعے بتایا کہ ان کی جگہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکہ نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ نیوز کو مخصوص دفاتر فراہم کیے جائیں گے۔

میمو کے مطابق ہر سال میڈیا کے ایک ادارے کو پینٹاگون پریس کور کے رکن کے طور پر مخصوص دفتر کی جگہ دی جائے گی تاکہ وہ وہاں سے رپورٹنگ کر سکے۔

دوسری جانب این بی سی نیوز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پینٹاگون میں براڈ کاسٹنگ بوتھ تک رسائی نہ دینے کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی، جسے ہم کئی دہائیوں سے استعمال کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

واضح رہے نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹنگ میں کئی ایسی شہ سرخیاں شائع کی تھیں جن سے یہ تاثر ملا تھا کہ نو منتخب صدر ٹرمپ اختیارات کی منتقلی میں ناکام ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More