وزیراعظم نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

ہم نیوز  |  Feb 02, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مہم میں کروڑوں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،پچھلے سال پاکستان میں پولیو کے 77کیسز سامنے آئے،رواں سال ایک کیس سامنے آ چکا ہے۔

محکمہ ریلویز کو پچھلے مالی سال 88 ارب روپے کی آمدن

ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے ،افغانستان میں بھی باہمی سپورٹ سے پولیو کا خاتمہ ہو گا،انسداد پولیوکیلئے تعاون پر ڈبلیو ایچ او اور یونیسف سمیت تمام شراکت داروں کے مشکور ہیں۔

مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس فاونڈیشن اور سعودی عرب کی حمایت پر شکرگزار ہیں،انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے محفوظ رکھیں۔

قبل ازیں وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیوعائشہ رضا فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہےہیں۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ:بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے کمی متوقع

انسداد پولیو کیلئے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہےہیں ،بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پرعزم ہے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرمختار بھرتھ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ سال مختلف حصوں سے پولیو کے کیسز سامنے آئے ،رواں سال پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا کل سے آغاز

پولیو کیسز میں کمی حکومت کے پولیو فری پاکستان کے عزم کا عکاس ہے ،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More