ڈیپ سیک سے حساس ڈیٹا لیک، صارفین پریشان

سچ ٹی وی  |  Feb 02, 2025

چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک سے ایک اہم ڈیٹا لیک ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دس لاکھ سے زیادہ حساس ریکارڈز ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

CSO آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق Wiz Research کے سائبرسیکیوریٹی محققین نے اس لیک کا انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لیک ڈیٹا کی حفاظت اور رازداری کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے، خاص طور پر جب کہ اے آئی کمپنیاں وسیع پیمانے پر معلومات کو اکٹھا اور تجزیہ کررہی ہیں ۔

ڈیپ سیک جو کہ ایک چینی AI چیٹ بوٹ ہے نے مبینہ طور پر مناسب تصدیق کے بغیر ایک بڑے ڈیٹا بیس کو دنیا بھر کے صارفین کیلئے ایکسپوز کردیا ہے۔

وِز ریسرچ کے مطابق ڈیٹا بیس میں حساس معلومات جیسے چیٹ لاگ، سسٹم کی تفصیلات، آپریشنل میٹا ڈیٹا، اے پی آئی سیکریٹ اور حساس لاگ اسٹریمز شامل ہیں۔

لیک ہونے والے ڈیٹا بیس میں 10 لاکھ سے زیادہ ریکارڈز کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور یہ انٹرنیٹ کنکشن رکھنے والے دنیا کے ہر فرد کے لیے قابل رسائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More