اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے تبادلے کے بعد آنے والے 3 ججز کا روسٹر جاری کر دیا۔
روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر بینچ 2 میں ہونگے،سندھ ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو کابینچ 9 ہو گا ،بلوچستان ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس محمد آصف کا بینچ 12 ہو گاجبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بینچ 3 میں تیسرے نمبر کے جج ہونگے۔
احسن اقبال کی آکسفورڈ یونین میں ہونے والے تاریخی مکالمے میں شاندار فتح
یاد رہے گزشتہ روز سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا تھا،اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججز نے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔
جماعت اسلامی کسی الائنس کا حصہ نہیں ،امیر العظیم
ججز کے خط میں کہا گیا تھا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے بامعنی مشاورت ضروری ہے۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔
خط میں مزید کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء مقدمات 2 لاکھ ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سنیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے؟
قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا پیکا ایکٹ 2025 پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا تھا۔