یوٹیوب صارفین کیلئے اہم خبر، کون سا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Feb 02, 2025

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے بعد صارفین چار گُنا زیادہ رفتار سے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

اس سے قبل یوٹیوب ویڈیو کو نارمل سے ڈبل اسپیڈ میں دیکھنے کی سہولت فراہم کر چکا ہے۔ جس کا مقصد سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھنا ہے۔

اب نئے فیچر کے بعد صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گُنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔ صارفین فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے ویڈیو کو 3.15 گُنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔

پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہوگا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہوگا۔ ’جمپ آ ہیڈ‘ نامی یہ لوگوں کو ایک بٹن دبا کر ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے مدد دے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More