پہلے اداروں کیساتھ رابطے میں تھے ، اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے بات نہیں ہو گی ، جنید اکبر

ہم نیوز  |  Feb 02, 2025

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ آئندہ لانگ مارچ میں یہ فرق ہو گا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی، اس بار لانگ مارچ کیلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کرینگے۔

جنید اکبر قومی اسمبلی کی کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچے نہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا۔ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے، میں گراس روٹ لیول سے آیا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کیلئے مجھے عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی۔ موجودہ تنظیمیں ہی کام کرینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More