ضلع کرم میں جاری تنازع کو حل کرکے پائیدار امن کے قیام کے لیے قبائل کے عمائدین نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
فریقین کے عمائدین آج اسلام آباد میں سابق سینیٹر سجاد سید میاں کے گھر پر جرگہ منعقد کرینگے جس میں امن و امان کی بحالی اور دیرینہ تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کرم ، قبائل میں جنگ بندی کیلئے آنیوالے سرکاری قافلے پر فائرنگ ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی
جرگہ ممبر سید رضا حسین کے مطابق عمائدین اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں تاکہ آمنے سامنے بیٹھ کر غلط فہمیوں کو دور کرکے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔
جرگہ ممبران کا کہنا ہے کہ دیرپا امن کے لیے اہم پیشرفت متوقع ہے اور امید ہے کہ فریقین مذاکرات کے ذریعے کسی حتمی معاہدے پر پہنچیں گے۔
کرم کیلئے 100 گاڑیوں پر مشتمل ایک اور امدادی قافلہ روانہ
واضح رہے کرم میں کشیدگی کے باعث گزشتہ چار ماہ سے آمد و رفت کے راستے بند ہیں، جس سے علاقے میں غذائی قلت پیدا ہو چکی ہے۔