مرغی کا گوشت اور انڈے سستے ہو گئے

ہم نیوز  |  Feb 01, 2025

لاہور اور ملتان میں مرغی کا گوشت اور انڈے سستے ہو گئے ہیں۔

لاہور میں تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج مرغی کا گوشت مزید 4 روپے سستا ہوا۔

لاہور میں برائلر گوشت 580 روپے کلو ہو گیا ہے، اسی طرح لاہور میں انڈے 30 جنوری کو 239 روپے درجن تھے اب وہ 220 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

ایف بی آر نے ماہ جنوری میں ریکارڈ ٹیکس محصولات جمع کر لئے

صوبائی دارالحکومت میں آج زندہ برائلر مرغی بھی تین روپے سستی ہوئی ہے جس کے بعد سرکاری نرخنامے میں تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

ملتان میں بھی زندہ برائلر مرغی سستی ہوئی ہے، دو دنوں کے دوران مرغی کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 381 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 395 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں دو دن کے دوران انڈوں کی قیمت میں 30 روپے کی ہوئی ہے جس کے بعد انڈے 225 روپے درجن سے 195 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More