ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 01, 2025

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پشاور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی فی کلو 160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مرغی کا گوشت اور انڈے سستے ہو گئے

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور خضدارمیں چینی کے نرخ 155 روپے کلو، فیصل آباد، ملتان، لاڑکانہ، بنوں اور کوئٹہ میں 150 روپے کلو ہیں۔

چینی حیدرآباد میں 148 روپے، بہاولپور اور سکھر میں 145 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، ملک میں چینی کے اوسط نرخ 150 روپے 43 پیسے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More