Getty Images
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سنیچر کے روز کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز پر ہی مہمان ٹیم کو جنوری کی روشن صبح میں جیسے تارے نظر آنے لگے ہوں۔
پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز کے ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنا شروع کیا تو ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مہمان ٹیم صرف 54 رنز پر اپنی آٹھ وکٹیں گنوا چکی تھی۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ابھی مجموعی سکور آٹھ پر ہی پہنچا تھا کہ پاکستانی بولر کاشف کے اوور میں مائیکل لوئس کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی اور پھر نعمان علی نے یکے بعد دیگرے مہمان ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔
نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 12ویں اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر ہیٹرک بنائی۔
نعمان علی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سپنر بن گئے ہیں لیکن وہ صرف یہاں ہی نہیں رکے بلکہ انھوں نے ہیٹ ٹرک کے بعد بھی ویسٹ انڈیز کے تین مزید کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پرایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کیریبئین بلے باز خود ہی اپنے آڑے آ گئے’بھائی قبرستان میں خوش آمدید‘: رضوان کا بلے باز سے مکالمہ، سلمان کا عمدہ کیچ اور سپنرز کی 20 وکٹیںپاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: میلکم مارشل کی 13 گیندیں اور 35 برس کا انتظارچیمپیئنز ٹرافی 2025: انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا لوگو ہو گا، بی سی سی آئی کی تصدیق
پاکستان نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے جانے والے پہلے پہلے ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی اور پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے ہی حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے شہر ملتان میں چھائی دھند میچ میں تاخیر کا باعث بنی تھی لیکن آج دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز صاف موسم اور چمکدار دھوپ کے باعث میچبروقت شروع ہوا۔
’نعمان علی کی محنت رنگ لے لائی‘
پاکستانی ٹیم کی اس شاندار بولنگ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اس دوران جب باری آئی نعمان علی کے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر بننے کی تو فینز نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
کھیل کے پہلے ہی گھنٹے میں ہیٹ ٹرک کرنے پر ایک صارف نے ویسٹ انڈیز کی لایم کے ساتھ ہمدردی کرنے کے انداز میں لکھا کہ ’میری پاکستانی ٹیم کے اگے درخواست ہے کہ بھائی ہاتھ ہولا رکھو ان بے چاروں کو تھوڑا کھیل لینے دو۔‘
نکیتا دوبے نامی صارف نے ایکس پر اپنے پیغام میں نعمان علی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی۔ ٹیسٹ میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سنگ میل حاصل کیا۔ کرکٹ کے لیے اتنا وقت وقف کرنے اور بغیر پہچان کے انتھک محنت کرنے کے بعد وہ واقعی اس کےمستحق ہیں، آخرکار ان کی محنت رنگ لے لائی۔‘
تاہم اس موقع پر کچھ صارفین ویسٹ انڈیز کی حکمت عملی کی تعریف کرتے بھی نظر آئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ویسٹ انڈیز کی اپنے بہترین بلے بازوں کو آخر میں کھیلوانے کی حکمت عملی اچھی ہے اور پاکستان اس جال میں پھنس گیا۔ 38 رنز پر ساتھ کھلاڑی آؤٹ تھے اور 150 پر نو کھلاڑی آؤٹ۔‘
’لیکن بہادری خود کپتان براتھویٹ کو بھی دکھانا ہو گی‘پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: میلکم مارشل کی 13 گیندیں اور 35 برس کا انتظارٹیسٹ کرکٹ میں ’ٹو ٹیئر‘ منصوبہ ’لالچ‘ یا کھیل کی بقا کا واحد راستہ؟’لاہور میں میچ نہ کھیل کر افغان طالبان کو پیغام دیں‘: انگلش ٹیم پر چیمپیئنز ٹرافی سے قبل دباؤپاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کیریبئین بلے باز خود ہی اپنے آڑے آ گئے’بھائی قبرستان میں خوش آمدید‘: رضوان کا بلے باز سے مکالمہ، سلمان کا عمدہ کیچ اور سپنرز کی 20 وکٹیں