سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار900 روپے کا اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 15, 2025

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار900 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار800 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا 2 ہزار487 روپے مہنگا ہو کر2 لاکھ 40 ہزار741 روپے کا ہوگیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ٹورازم پولیس کو مستقل کرنے کا اعلان

یاد رہے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 جبکہ دوسرے دن 1400 روپے کی کمی ہوئی تھی ۔

دوسری جانب سونے کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران52.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان  کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت1.69ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2023میں سونے کی ملکی درآمدات کا حجم 1.11ارب روپے رہا تھا۔

2023-24 :پاکستان کی سارک ممالک کیساتھ تجارت کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

اس طرح نومبر 2023کےمقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 0.58 ارب روپے یعنی 52.25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More