لاہور، ملتان اور کوئٹہ میں مرغی مہنگی ، پشاور میں سستی ہو گئی

ہم نیوز  |  Jan 14, 2025

لاہور، ملتان اور کوئٹہ میں مرغی مہنگی جبکہ پشاور میں سستی ہو گئی ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 11 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی آٹھ روپے مہنگی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کا گوشت 584 روپے کلو تھا۔

عالمی منڈی میں برینٹ کرؤڈ 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

لاہور میں زندہ برائلر کی تھوک قیمت 397 روپے جبکہ زندہ برائلر کی پرچون قیمت 411 روپے کلو ہو گئی ہے۔لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے کی سطح پر برقرارہے۔

پشاور میں برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 25 روپے کی کمی آ گئی، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 470 سے کم ہو کر 445 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

ملتان میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 379 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 393 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 80 سے 100 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، شہر میں برائلر مرغی کا گوشت 650 سے 680 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ اخراجات و قلت کی وجہ سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More