پیٹرول کی قیمت میں کل سے اضافے کا امکان۔۔ 1 لیٹر پیٹرول کی متوقع قیمت کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 15, 2025

بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہلچل مچ گئی ہے، اور اس کا اثر پاکستانی عوام پر پڑنے والا ہے! اطلاعات کے مطابق کل، 16 جنوری 2025 سے پٹرول کی قیمت میں 3.53 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.66 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

چین اور بھارت کو تیل کی برآمدات پر امریکی قدغن کے باعث خام تیل کی قیمتیں 81 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جو اگست 2024 کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ ان پابندیوں نے عالمی مارکیٹ میں طلب و رسد کا توازن بگاڑ دیا ہے، اور اس کے اثرات ہر ملک کی معیشت پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4.98 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.20 روپے فی لیٹر اضافے کی بھی توقع ہے۔ تاہم، یہ فیصلہ وزارت خزانہ کے فیصلے سے مشروط ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More