چیمپئنز ٹرافی: پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

سچ ٹی وی  |  Jan 10, 2025

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی فروری میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹخنے میں مسائل کا شکار رہے۔

جمعرات کو تصدیق کی گئی پیٹ کمنز اگلے چند دنوں میں اپنے ٹخنے کے اسکین کروائیں گے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا وہ پاکستان اور یو اے ای میں اگلے ماہ منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرز جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ اسکین کے نتائج کیا آتے ہیں اور یہ مسئلہ کیسے حل ہوتا ہے۔

کمنز نے بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی میں مجموعی طور پر167 اوورز کرائے تھے جو کسی بھی آسٹریلوی بولر کی جانب سے سب سے زیادہ تھے۔ انہوں نے 25 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز اپنے بچے کے ولادت کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More