Getty Images
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل مقابلے میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔
اس سے پہلے کھیل کے آغاز پر میزبان ملک انڈیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے256 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں ہوم گراؤنڈ پر انڈیا نے 96 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی سمیٹی۔
احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انڈیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
فائنل کے لیے انڈین ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کول میک کونکی کی جگہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 46رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ راچن رویندرا اور میٹ ہنری ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
انڈیا کی اننگ کا اچھا آغازGetty Imagesسنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما نے بطورر اوپنر 98 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا
انڈیا کی ٹیم میں سے بلے باز سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما نے کھیل کے آغاز میں بطور اوپنر 98 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔
اس دوران بلے باز ابھیشیک نے 18 رنز پر نصف سینچری بنا ڈالی تاہم 52 رنز کی باری کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
سنجو سیمن 89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جب کہ ایشان کشن نے صرف 25 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔
آخر میں شیون ڈوبے آٹھ گیندوں پر 26 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ ہاردک پانڈیا 18 اور تلک ورما نے 8 رنز بنائے۔
انڈین کپتان سوریا کماریادیو پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے تین، میٹ ہنری اور رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کی اننگGetty Images
نیوزی لینڈ نے انڈیا کے دیے گئے ہدف کے مقابلے میں کھیل شروع کیا تو ان کے سامنے بہت بڑا ہدف تھا مگر اس کے مقابلے میں آغاز مایوس کن رہا۔
آسٹریلوی بلے باز ٹم سیفرٹ نے 52 رنز بنائے۔ فن ایلن نے نوڑ رچن نویندرا ایک رنز بنا سکے۔
گین فلپ نے پانچ جبکہ مارک چیپمین تین کے سکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی کپتان مچل سینٹنر 43 رنز بنا کر جسپریپ بمرا کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔
بمرا نے میٹ ہینری کو صفر پر اور جیمس نیشام کوآٹھ رنز پر پویلین کی راہ دکھلا دی۔ انڈیا کی جانب سے بمراہ نےچاراور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
’آج کرکٹ کی روح مر گئی‘Getty Images
ایک طرف جہاں انڈیا ٹیم کا فائنل میں اچھا سکور کرنے پر کرکٹ فینز نے انڈین ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور پیشگی ہی انھیں جیت کی مبارکباد دینا شروع کر دی تھں وہیں سوشل میڈیا پر صارفین نے انڈیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ پر کڑی تنقید کی۔
ایم ڈاٹ نامی کرکٹ صارف نے لکھا کہ ’ شاید کرکٹ کا بدترین میچ تھا۔ ایک متنازع مقابلہ جسے آئی پی ایل کی بیٹنگ پچ پر کھیلا گیا۔ انڈیا نے فتح حاصل کی، مگر شائقین کے نزدیک آج کرکٹ کی روح مر گئی۔‘
محمد فاروق نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’فائنل میں حالات نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور بظاہر لگتا ہے کہ نیوزی لینڈ اُنھیں درست طور پر سمجھنے میں ناکام رہا۔ اس مقام پر اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر ٹی ٹوئنٹی میچز بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے ہیں، اس لیے وکٹ کو سمجھنا نہایت اہم تھا۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’نیوزی لینڈ نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا، سپن کے استعمال میں تاخیر کی اور لائن و لینتھ پر قابو پانے میں ناکام رہا۔ نتیجتاً اُنہوں نے 50 سے 60 رنز اضافی دے دیے اور پاور پلے میں بے بس نظر آیا۔ یہ وہی مرحلہ تھا جہاں انڈیا نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔‘
’ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم رن ریٹ پر باہر ہوئی‘: پاکستانی ٹیم کے دفاع پر محمد رضوان کو تنقید کا سامنا’سٹارز کے ناتواں کندھے ورلڈ کپ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے‘پاکستانی فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات: کرکٹ بورڈ کا رپورٹر سے معافی کا مطالبہ لیکن چینل اپنی خبر پر قائمکیا امریکی بمباری کے باوجود ایران فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کر سکے گا؟Getty Images
یاد رہے کہ اس سے قبل انڈیا نے 2024 اور 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا اور آج کی جیت کے بعد وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے 28 فروری کو کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دینا ضروری تھی مگر ایسا مُمکن نہیں ہو سکا تھا۔
پاکستان نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پانچ رنز سے شکست دی تھی۔
سپر ایٹ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کا میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا۔
’ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم رن ریٹ پر باہر ہوئی‘: پاکستانی ٹیم کے دفاع پر محمد رضوان کو تنقید کا سامنا’سٹارز کے ناتواں کندھے ورلڈ کپ کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے‘آسٹریلیا سے واپسی کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان پر پابندی، فیڈریشن کے صدر مستعفی اور محسن نقوی کی وضاحتپاکستانی فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات: کرکٹ بورڈ کا رپورٹر سے معافی کا مطالبہ لیکن چینل اپنی خبر پر قائمکیا امریکی بمباری کے باوجود ایران فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کر سکے گا؟وہ برطانوی ایتھلیٹ جو رمضان کے روزے رکھ کر میراتھون کی تیاری کر رہا ہے