آج کل مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر بنانا ہر کسی کا شوق بن چکا ہے، لیکن اگر آپ یہ تصاویر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ہی بنا لیں تو کیسا رہے گا؟
اے آئی کی مدد سے تصاویر بنانے کیلیے صارفین کو واٹس ایپ چھوڑ کر دیگر ویب سائٹس کا رُخ کرنا پڑتا ہے، لیکن یہاں ایک ایسا طریقہ کار پیش کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین میسجنگ پلیٹ فارم پر رہتے ہوئے ہی فوٹوز بنا سکیں گے۔
واٹس ایپ پر اے آئی تصاویر کیسے بنائیں:
پلیٹ فارم پر ’META AI‘ چیٹ میں جائیں
’Imagine‘ لکھ کر آگے تصویر کے بارے میں ٹیکس لکھیں اور ’Send‘ کا بٹن دبا دیں آپ کے سامنے تصویر آ جائے گی
تصویر کا انتخاب کریں اور ’META AI‘ کو واپس بھیج دیں، تیار کردہ تصویر چیٹ میں ظاہر ہو جائے گی
تصویر کو اے آئی کی مدد سے Update یا Edit کرنے کا طریقہ:
’META AI‘ چیٹ میں جائیں
تصویر کو Tap اور Hold کریں، پھر Reply دبا دیں
تصویر میں جو ترمیم درکار ہے اس سے ملتا جلتا ٹیکس لکھیں
اب Send کر دیں، ترمیم شدہ تصویر سامنے آ جائے گی
یاد رکھیں:
اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے وقت میٹا کی اے آئی سروس کی شرائط سے اتفاق لازمی ہے۔
واٹس ایپ AI کے ساتھ انفرادی چیٹس کو ڈیلیٹ کرنے یا پہلے شیئر کردہ معلومات کو حذف کرنے کی درخواست کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
میٹا اے آئی کے ذریعے تیار کردہ کچھ تصاویر غلط بھی ہو سکتی ہیں۔