گرم چائے، کافی اور کھانے کو ٹھنڈا کرنے حیران کن روبوٹ تیار

سچ ٹی وی  |  Jan 08, 2025

اوپر تصویر موجود کپ پر لگے ایک کھلونے کو دیکھیں اور بتائے اس میں کچھ خاص محسوس ہوتا ہے؟

آپ یہ جان کر دنگ رہ جائیں گے یہ کہ کوئی معمولی کھلونا نہیں بلکہ ایک روبوٹ ہے جو روزمرہ کی زندگی کے ایک بہت عام مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

جاپانی کمپنی Yukai Engineering کا تیار کردہ یہ روبوٹ درحقیقت گرم چائے، کافی یا کھانے کو ٹھنڈا کرنے کا کام کرتا ہے۔

جی ہاں واقعی اور اس کا طریقہ بالکل انسانوں جیسا ہے، یعنی جیسے آپ چائے یا کسی گرم چیز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے منہ سے پھونکیں مارتے ہیں، یہ روبوٹ بھی یہی کرتا ہے۔

اس انوکھے روبوٹ کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر پیش کیا گیا۔

اس چھوٹے روبوٹ کے اندر ایک پنکھا موجود ہے جو ٹھنڈی ہوا پھونکوں کے ذریعے خارج کرتا ہے۔

اس روبوٹ کو Nékojita FuFu کا نام دیا گیا ہے اور یہ کسی بھی جگہ جیسے چائے کے کپ یا کھانے کے برتن پر آسانی سے بیٹھ سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ لوگوں کو کھانا یا مشروبات گرم کرنے کے لیے محنت کرنے سے بچائے گا اور انہیں یہ احساس بھی نہیں ہوگا کہ ان کے منہ سے لعاب چائے یا کھانے میں چلا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ ڈیوائس 88 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کپ کا درجہ حرارت 3 سے 5 منٹ میں 66 ڈگری سینٹی گریڈ پر لے آتی ہے۔

ایک عام فرد اتنے وقت میں محض 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہی کم کرپاتا ہے۔

سب سے اچھی چیز اس ڈیوائس کی قیمت ہے جو 25 ڈالرز ہے مگر اسے فوری طور پر فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جا رہا۔

کمپنی کے مطابق 2025 کے آخر تک اسے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More