پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: دوسرے ٹیسٹ میں ریان رکلٹن اور ٹیمبا کی شاندار سنچریاں، صائم ایوب اَن فٹ

بی بی سی اردو  |  Jan 03, 2025

Getty Images

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جا رہی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان کے خلاف چاروکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گر گئی، جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مرکرم 17 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے ویان مُلڈر بھی صرف پانچ رنز بنانے کے بعد 70 کے مجموعی سکور پر محمد عباس کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے ٹرسٹن سٹبز کھاتہ کھولے بغیر ہی آغا سلمان کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

Getty Images

تاہم اس کے بعد پروٹیرز کے کپتان ٹیمبا باووما نے کریز پر آ کر ٹیم کو سہارا دیا اور نوجوان بلے باز ریان رکلٹن کے ساتھ شاندار 235 رنز کی شراکت قائم کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نوجوان بلے باز ریان رکلٹن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی۔ انھوں نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 176 رنز بنائے اور وہ کریز پر موجود ہیں۔

انھوں نے کپتان ٹیمبا باووما کے ساتھ چوتھی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت قائم کرتے ہوئے پاکستانی بولنگ کو آڑے ہاتھوں لیا اور پروٹیز کے دونوں بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں جانب دلکش سٹروکس کھیلے۔

اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ انھوں نے 106 رنز بنائے اور 307 کے مجموعے پر سلمان آغا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد آنے والے بلے باز ڈیوڈ بڈنگھام ہیں جو اس وقت چار رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

صائم ایوب پاؤں مڑنے سے زخمیGetty Images

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آغاز پر پاکستان کو اس وقت دھچکا لگا جب پاکستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز صائم ایوب ٹخنے میں چوٹ لگنے کے بعد انجرڈ ہو گئے۔

صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب پاؤں مڑنے کے باعث زخمی ہو گئے۔ کرک انفو کے مطابق شدید تکلیف کے باعث ایکسرے کے لیے انھیں ہسپتال لے جایا گیا۔

’بدگمان مائیکل وان، پُرعزم جنوبی افریقہ اور پُراُمید پاکستان‘’کِنگ ایڈیشن‘: بابر اعظم کے لیے سیالکوٹ میں تیار کردہ نئے بیٹ میں خاص کیا ہے؟سعید انور: بولرز کے لیے ’ڈراؤنا خواب‘ بننے والے اوپنر جو عمران خان کی طرح کرکٹ کی دنیا چھوڑنا چاہتے تھےڈرامہ، تنازعہ، ایکشن: سڈنی ٹیسٹ میں روہت کا ’آرام‘، امپائر کے متنازع فیصلے اور انڈیا کا کانسٹاس کو جواب

قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو شامل کیا۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے فتح حاصل کی تھی۔

Getty Images’پاکستان صائم ایوب کے ان فٹ ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘

پاکستانی اوپنر صائم ایوب کے د وران فیلڈنگ زخمی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین ان کی جلد صحتیابی کی دعا کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین خراب گراؤنڈ بنانے پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔

احتشام نامی صارف نے صائم ایوب کے پاؤں میں موچ آنے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان صائم ایوب کے فریکچر یا سنگین انجری کا متحمل نہیں ہو سکتا ورنہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں صائم کی کمی محسوس کر سکتا ہے۔ صائم ایوب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں!‘

ایک اور صارف نے گراؤنڈ میں صائم ایوب کے گرنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ ہم آپ کو چیمپیئنز ٹرافی میں چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/MSOHAILASGHAR16/status/1875136382508859773

دوسری جانب صہیب مقصود نے آج کی اننگز میں پاکستانی بولرز کی غیر متاثر کن بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا تب ہوتا ہے جب آپ سخت فیصلہ لینے کے لیے ہمت نہیں رکھتے، آپ کو اس پچ پر نسیم شاہ اور اضافی بولر کے طور پر سپنر نعمان علی کی ضرورت تھی، پاکستان اس ٹیسٹ میچ میں ایک بیٹسمین کم کر سکتا تھا لیکن اس خشک پچ پرآپ کو سپنرر کی ضرورت تھی۔‘

https://twitter.com/sohaibcricketer/status/1875185868115521730

’بدگمان مائیکل وان، پُرعزم جنوبی افریقہ اور پُراُمید پاکستان‘سعید انور: بولرز کے لیے ’ڈراؤنا خواب‘ بننے والے اوپنر جو عمران خان کی طرح کرکٹ کی دنیا چھوڑنا چاہتے تھے’کِنگ ایڈیشن‘: بابر اعظم کے لیے سیالکوٹ میں تیار کردہ نئے بیٹ میں خاص کیا ہے؟ڈرامہ، تنازعہ، ایکشن: سڈنی ٹیسٹ میں روہت کا ’آرام‘، امپائر کے متنازع فیصلے اور انڈیا کا کانسٹاس کو جواببمراہ اور وقار یونس کا موازنہ: ’عجیب ایکشن والا‘ انڈین بولر جس کی قسمت ایک اتفاق نے بدل دی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More