پاکستان پر پابندی قبول نہیں،بھرپور ردعمل دیا جائے گا ، علی محمد خان

ہم نیوز  |  Dec 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر پابندی قبول نہیں،اس پر بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ مذاکراتی عمل کو سپورٹ کرنا چاہیے ،ہم کوشش کریں کہ کوئی مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ نہ کرے۔

داسو پروجیکٹ: سینیٹ کمیٹی کا این ٹی ڈی سی کو بڈنگ کمپنی سے 1.2 ارب روپے وصول کرنے کا حکم

ہماری کمیٹی کے ممبران بانی پی ٹی آئی یا شاہ محمود قریشی سے بھی ملنا چاہیں گے ،حکومتی کمیٹی کے ارکان بھی نواز شریف سے ملنا چاہیں گے۔

اگر گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہے تو کچھ سیاسی چیزیں ہم درگزر کر سکتے ہیں ،ان مذاکرات کی منظوری بھی بانی پی ٹی آئی نے دی ہے ،نواز شریف کو سب سے زیادہ سسٹم کا تجربہ ہے۔

آصف زرداری دوسری مرتبہ صدر مملکت بنے ہیں ،یہ رہنما نئی نسل کو کچھ تو دیں ،اس ملک نے ان سب کو بہت عزت دی ہے ،پاکستان کی قومی سلامتی پر پاکستانی بن کر بات کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع

بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ٹرمپ کے نیچے ان کی انتظامیہ نیوٹرل رہے گی ،امید ہے جو غلطی جوبائیڈن سے ہوئی وہ دوبارہ نہیں ہو گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More