مہنگے آئی فون کی بڑھتی ڈیمانڈ نے آئی فون چوری کے واقعات میں بھی اضافہ کردیا ہے لیکن یہ چور صرف آپ سے آئی فون ہی نہیں لے کر جاتے بلکہ آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرکے آپ کے بینک اکاؤنٹس بھی ہیک کر لیتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون چور آپ کے پاس کوڈ (جو کبھی آپ نے ان کے سامنے استعمال کیا ہو) کے ذریعے آپ کی ایپل آئی ڈی تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں اور پھر اسی کے ذریعے ’فائنڈ مائی آئی فون‘ کے آپشن کو آف کر سکتے ہیں تاکہ فون کی لوکیشن ٹریک نہ کی جا سکے، اس کے بعد یہ چور بآسانی’ recovery key‘ ری سیٹ کر سکتا ہے۔
آئی فون چور recovery key کے استعمال سے آئی فون اونر کیلئے اس کی اپنی تصاویر ، میسیجز ، ڈیٹا تک رسائی کو ناممکن بنا دیتے ہیں، (’ریکوری کی‘ ایک پیچیدہ 28 ہندسوں پر مشتمل کوڈ ہوتا ہے جو آن لائن ہیکرز سے آئی فون کو محفوظ بناتی ہے) ’ recovery key‘ کے ذریعے آپ پاس کوڈ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
ایپل کمپنی خبردار کرچکی ہے’ آپ اپنے آئی فونز اور اپنی ریکوری کو مینٹین رکھنے کے ذمہ دار ہیں، اگر آپ ان دونوں کو کھو دیتے ہیں، تو آپ کو اپنے اکاؤنٹ سے مستقل طور پر لاگ آؤٹ کیا جا سکتا ہے‘۔
تاہم اس کے باوجود کچھ ایسے طریقے بھی ہیں جن کے ذریعے ایپل صارفین اپنے ڈیٹا کو ان چوروں سے محفوظ کر سکتے ہیں۔
پاس کوڈ کی حفاظت کریںآئی فون ڈیٹا کو چوروں سے محفوظ رکھنے کیلئے آپ کے پاس پہلا آپشن پاس کوڈ کی حفاظت کرنا ہے۔
سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایپل ترجمان نے کہاکہ’صارفین عوامی طور پر اپنے فونز ان لاک کرتے وقت فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی استعمال کریں تاکہ کسی بھی شخص سے اپنا پاس کوڈ محفوظ رکھا جاسکے‘ ۔
اس کے علاوہ آپ ایک لمبا، ہندسوں پر مشتمل پاس کوڈ ترتیب دیں، اگر کبھی آپ کو شک ہو کہ آپ کا پاس کوڈ کسی کو پتہ چل گیا تو فوری طور پر اسے تبدیل کر لیں۔
اسکرین ٹائم سیٹنگز آئی فو ن سیٹنگز میں موجود آپشن کے ذریعے ہم اپنے بچوں کیلئے آئی فون میں کچھ ایسی پابندیاں لگاسکتے ہیں جس سے ہم یہ جان سکیں کہ ہمارے بچے کس طرح ڈیوائس کو استعمال کر سکتے ہیں؟
آئی فون سیٹنگز میں موجود سیکنڈری پاس ورڈ ترتیب دینے کا آپشن ہی وہی طریقہ ہے جو کسی بھی صارف کو ایپل آئی ڈی کو تبدیل کرنے سے قبل درکار ہوگا، اگر آپ یہ سیکنڈری پاس ورڈ ترتیب دے دیں تو ایپل آئی ڈی پاس ورڈ تبدیل کرنے سے قبل چور کو اس ثانوی پاس ورڈ کے لیے کہا جائے گا۔
فون کا باقاعدگی سے بیک اپ بنائیں صارفین آئی کلاؤڈ یا آئی ٹیونز کے ذریعے باقاعدگی سے بنائے گئے آئی فون بیک اپ کے ذریعے بھی اپنے فون کو محفوظ بناسکتے ہیں تاکہ آئی فون چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو ریکور کیاجا سکے۔
صارفین اہم تصاویر یا دیگر حساس فائلوں اور ڈیٹا کو کسی اور کلاؤڈ سروس مثلاً گوگل فوٹوز، مائیکروسافٹ ون ڈرائیو، ایمیزون فوٹوز یا ڈراپ باکس میں بھی اسٹور کرسکتے ہیں، اگر چہ یہ کسی چور کو آلے تک رسائی حاصل کرنے سے نہیں روکے گا لیکن اس صورت میں آپ کو ہونے والے نقصانات کو محدود کر دے گا۔