طلاق کی افواہوں کے درمیان ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی ایک ساتھ بیٹی کے سکول آمد

اردو نیوز  |  Dec 20, 2024

بالی وڈ کی سپرسٹار ایشوریا رائے اور اُن کے شوہر ابھیشیک بچن کے حوالے سے ایک نئی خبر سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ اپنی بیٹی کے سکول میں ہونے والی تقریب میں دیکھا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعرات کی شام کو طلاق کی تمام افواہوں کو رَد کرتے ہوئے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے دِھیروبھائی امبانی سکول میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

بالی وڈ کے اس معروف جوڑے کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو بھی دیکھا گیا جو اپنی پوتی کا حوصلہ بڑھانے اُس کے سکول گئے۔

تقریب کے بعد ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ سکول سے باہر آتے دیکھا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل کلپ میں ایشوریا رائے کالے سوٹ اور پرنٹڈ دوپٹے میں نظر آئیں جبکہ آرادھیا بچن تقریب میں پہننے والے کاسٹیوم میں دیکھی گئیں۔

اسی طرح ابھیشیک بچن کو ہوڈی اور پینٹ میں ملبوس دیکھا گیا۔ 

    View this post on Instagram           A post shared by HT City (@htcity)

دوسری جانب ایشوریا اور ابھیشیک نے تقریب میں شریک ہوتے وقت ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔

صرف یہ ہی نہیں، ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ابھیشیک بچن ایشوریا رائے کا دوپٹہ سنبھالتے ہیں تاکہ اُس پر کسی کے پاؤں نہ آ جائیں۔

خیال رہے کہ جوڑے کے درمیان طلاق کی افواہوں نے اس وقت جنم لیا تھا جب ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ساتھ الگ سے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں امیتابھ بچن، جایا بچن، ابھیشیک بچن، شویتا بچن، اگستیا نندا اور ناویا نندا کو الگ سے شریک ہوتا دیکھا گیا تھا جس کے بعد اس بات کی قیاس آرائی کی گئی کہ جوڑے کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More