صارفین کی آسانی کیلئے گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف

سچ ٹی وی  |  Dec 17, 2024

گوگل میپس میں صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل میپس میں محفوظ لسٹس اور لوکیشنز کو سرچ کرسکیں گے۔ 9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے سیوڈ فیچر میں اب سرچ کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اگر آپ نے بہت زیادہ مقامات کو گوگل میپس میں محفوظ کیا ہوا ہے تو یہ فیچر کافی کارآمد ثابت ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن کی مالک کمپنی نے کافی تاخیر سے گوگل میپس میں یہ فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنا بھی آسان ہے۔ بس سیوڈ سیکشن میں جاکر وہاں سرچ ٹول پر کلک کریں اور بس۔

اگر آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں سیوڈ سیکشن کو استعمال نہیں کرتے تو اب وقت آگیا ہے کہ اسے استعمال کرنا شروع کر دیں۔

آپ اپنی لسٹس بھی تیار کرکے انہیں محفوظ کرسکتے ہیں۔

نئے سرچ فیچر کے ساتھ یہ لسٹس مختلف جگہوں کی سیر کے حوالے سے زیادہ مددگار ثابت ہوسکیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More