گوگل نے 2024 کے دوران انٹرٹینمنٹ، سپورٹس، گیمنگ اور لائف سٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والے شخصیات کے نام جاری کیے ہیں۔پوری دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹاپ 10 شخصیات کی لسٹ میں تین انڈینز نے بھی جگہ بنالی ہے، تاہم توقعات کے برعکس وہ تین شاہ رخ خان عامر خان یا سلمان خان یا اداکاراؤں میں عالیہ بھٹ، دپیکا پاڈوکون یا کرینہ کیف نہیں بلکہ کوئی اور ہیں۔ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنانے والے اداکاروں میں ساؤتھ کے سپر سٹار پوون کلیان، ٹیلی ویژن کی اداکارہ حنا خان اور بالی وڈ اداکارہ نمرت کور شامل ہیں۔
پوون کلیان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پوون کلیان کا تیلگو سنیما کی ترقی میں بہت اہم کردار رہا ہے اور وہ انڈیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شامل ہیں۔2024 میں نمرت کور کی بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ مبینہ افیئرز کا بڑا چرچا رہا۔ (فوٹو: انسٹاگرام)خیال رہے پوون کلیان سیاستدان بھی ہیں اور 2024 میں آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر بن گئے تھے۔حنا خان انڈیا کی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ہیں۔حنا خان ’رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ اور کسوٹی زندگی کی‘ جیسے مقبول ترین شوز میں اپنے کردار کے سبب انڈیا کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں۔حنا دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کے ٹاپ 10 لسٹ میں پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔رواں سال حنا خان میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ بہت بہادری اور حوصلے کے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ سرچ کیا گیا۔’لنچ بکس‘ ، ’دسوی‘ اور ’ایئرلفٹ‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نمرت کور سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔پوون کلیان گوگل کے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ (فوٹو: ایکس)2024 میں ان کی بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ مبینہ افیئرز کا بڑا چرچا رہا۔ تاہم ان افواہوں کی کبھی تصدیق نہیں ہوئی۔خیال رہے عالمی طور پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کے لسٹ پر پہلے نمبر پر امریکی اداکار اور کامیڈین کیٹ ولیمز رہے۔تیسرے نمبر پر امریکی اداکار ایڈم بروڈی، چوتھے نمبر پر انگلش اداکارہ ایلا پورنیل، چھٹے نمبر پر امریکی اداکار کیران کولکن، ساتویں نمبر پر امریکی اداکار ٹیرنس ہاورڈ، نویں نمبر پر امریکی اداکارہ سٹن فوسٹر اور دسویں پوزیشن پر وینزویلا کی اداکارہ بریگیٹی بوزو رہیں۔