چیٹ جی پی ٹی صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Dec 08, 2024

چیٹ جی پی ٹی کے تخلیق کار اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن لانچ کردیا ہے۔

اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا ایک نیا ورژن لانچ کیا جس کی قیمت 200 ڈارلز فی مہینہ ہے جسے انجینئرنگ کے شعبوں اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی کو انڈسٹری ایپلی کیشنز میں فروغ دینا ہے۔

نیا ورژن جسے چیٹ جی پی ٹی پرو کا نام دیا گیا ہے، کی سبسکرپشن اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی پلس ٹیم اور انٹرپرائز کی موجودہ سبسکرپشنز کے علاوہ ہوگی۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی پرو جدید ترین اوپن اے آئی ٹولز تک رسائی کی بھی اجازت دے گا بشمول اس کے نئے ریجننگ ماڈل o1، o1 mini، GPT-4o اور جدید آواز تک لامحدود رسائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More