شام میں تحریرالشام تنظیم کے جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری

سچ ٹی وی  |  Dec 08, 2024

شام میں تحریرالشام تنظیم کے جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری ہے۔ تکفیری جنگجو دمشق سے چندکلومیٹرکی دوری پرہیں باغیوں کا حمص شہر پرمکمل کنڑول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شامی آرمی چیف نے قوم سے خطاب میں عوام کے تعاون سے جلد بغاوت پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ الدومیراورالرحبیہ سے شامی فوج نکل گئی ہے۔ بشارالاسد دمشق میں موجود نہیں ہیں۔ جبکہ شامی صدرکے ترجمان نےبشارالاسدکے ملک سے فرارکی خبروں کومستردکردیا،کہا وہ اوران کے اہلخانہ دمشق میں ہی ہیں۔

شامی باغی درعا اور قنیطرہ شہروں پر قبضے کے بعد حمص شہر میں داخل ہوگئے۔ شامی آرمی چیف نے قوم سے خطاب میں عوام کے تعاون سے جلد بغاوت پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام باغیوں کی من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھرے۔ دوسری جانب شام کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الرحمون کا ایک بیان کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں مسلح باغیوں کا کوئی وجود نہیں۔

شامی وزیر داخلہ نے کہا کہ دمشق کے گرد انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کوئی بھی مسلح ملیشیا سیکیورٹی حصار کو توڑ نہیں سکتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More