پاکستانی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا، وزیر خزانہ

ہم نیوز  |  Dec 07, 2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ اور ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا ہو گی۔ کاروباری بندش سے 2.2 ارب روپے کا یومیہ نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ پالیسی ریٹ اور کرنسی مارکیٹ کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے۔ اور ہم مارکیٹ کے حساب سے کرنسی پر رائے دے سکتے ہیں۔ اس بار سیلری کلاس نے ٹیکس دیا۔ جبکہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ چارٹرآف اکانومی کے لیے ہمیں ایک پیج پر ہونا ہو گا۔ اسمگلنگ پر ضرب لگائی  اور پیٹرول اسمگلنگ پر قابو پایا۔ سگریٹ اسمگل کرنے پر 900 سے زائد دکانیں بند کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مرغی اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے۔ اور مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہو گا۔ پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے۔ جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیز نے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے۔ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد سروے حوصلہ افزا ہے۔ اور حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.34 فیصد کمی، سالانہ بنیادوں پر اضافہ

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کمپنیز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔ اور پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More