فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سچ ٹی وی  |  Dec 07, 2024

 پاکستانی فری لانسرز کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بڑی سہولت فراہم کردی۔ پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ فری لانسروں وی پی این رجسٹریشن کیلئے اپنے موبائل اپنے موبائل نمبر رجسٹرڈ کروا سکیں گے اور اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کرسکیں گے۔

 پی ٹی اے نے بتایا کہ فری لانسر کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آئی ٹی کی ترویج کیلئے کیا گیا ہے، یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کیلئے فری لانسروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More