واٹس ایپ کا انتہائی کارآمد فیچر متعارف

سچ ٹی وی  |  Dec 07, 2024

واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس سے صارفین میٹا ایپلی کیشنز اور دیگر پلیٹ فارمز جیسے اسنیپ چیٹ اور ایکس پر پیغامات اور میڈیا کو شیئر اور فارورڈ کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تازہ ترین اپڈیٹ 2.24.25.20 اینڈرائیڈ میں دستیاب ہوگی جو مواد کو شیئر کرنے کے نئے طریقوں کی اجازت دے گی۔ اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ دیگر ایپس کے ساتھ فوری طور پر مواد شیئر کرنے کے لیے ایپ میں نیچے کی جانب ایک نیا بار متعارف کروائے گا۔

یہ نیا فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور پر تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

نیا انٹرفیس مخصوص اختیارات والے صارفین کو مواد کو براہ راست میٹا ایپلی کیشنز جیسے انسٹاگرام اور فیس بک پر بھیجنے کی اجازت دے گا۔

صارفین اپنی چیٹس سے میڈیا کو ڈاؤن لوڈ کے بغیر ان ایپلی کیشنز میں اسٹوری کری ایٹ کر سکیں گے اور صرف تصویر، ویڈیو یا GIF کو منتخب کرنے سے صارفین کو ایک آپشن شو ہوگا جس سے وہ اسے اسٹوری کے طور پر پوسٹ کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More